درجہ حرارت بڑھنے سے ڈینگی کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا

درجہ حرارت بڑھنے سے ڈینگی کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی سرویلنس کے لیے مثبت کیسز کا انتظار کرنے میں مصروف ہے ماہرین نے درجہ حرارت میں اضافہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کے لیے موزوں قرار دے دیا بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے ڈینگی سرویلنس نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلاو کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے ماہرین کے مطابق حالیہ بارش کے بعد بارش کے پانی اور درجہ حرارت میں اضافے نے ڈینگی کی افزائش کے لیے موزوں ماحول پیدا کردیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سرویلنس کرکے بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور ڈینگی کے مثبت کیسز آنے لگے تو ڈینگی پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے اس اہم مسئلے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں