بھاری بل ،صنعتکاروں کاگیس کنکشن ختم کرانے کا اعلان

 بھاری بل ،صنعتکاروں کاگیس کنکشن ختم کرانے کا اعلان

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر )سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد صنعتکاروں نے گیس کنکشن منقطع کروا کے متبادل ایندھن پر منتقل ہونے کا اعلان کردیا۔

متبادل ایندھن کے استعمال سے صنعتی شہر کی فضا مزید زہریلی ہوجائے گی ۔فیصل آباد کے صنعتی یونٹس میں ڈائنگ اور پرنٹنگ سمیت دیگر کئی مراحل کے لیے بوائلر استعمال کیے جاتے ہیں جس کے لیے صنعتی یونٹس کمرشل گیس کنکشنز استعمال کررہے ہیں صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد بلوں میں کئی سو گنا اضافہ ہوچکا ہے اب سوئی گیس کا استعمال ممکن نہیں رہا اس لیے گیس کنکشن ختم کرکے متبادل ایندھن استعمال کریں گے اگر گیس استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس متبادل ایندھن پر منتقل ہوتے ہیں تو صنعتی شہر کی پہلے سے زہریلی فضا مزید زہریلی ہوجائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں