ٹریفک وارڈنز کی غفلت سے حادثات معمول ،رانا آفتاب

ٹریفک وارڈنز کی غفلت سے حادثات معمول ،رانا آفتاب

پینسرہ(نمائندہ دنیا)ٹریفک وارڈان کی مجرمانہ غفلت لاپروائی و غفلت سے حادثات معمول بن گئے جھنگ روڈ پر تعینات اہلکار جعلی چالان اور فرضی کارر وائیاں کرتے ہوئے مال بنانے میں مصروف ہیں۔

 پینسرہ تا فیصل آباد جھنگ روڈ پر موجود اہلکار شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں پینسرہ تا بائی پاس تعینات اہلکار سارا دن اطراف کی دکانوں میں بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام لڑائی جھگڑے عام ہیں بائی پاس تا پینسرہ روڈ کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک ون سے ہونے سے بھی حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے شہری آئے روز ٹریفک و پنجاب پولیس کی شکایات لاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے رانا آفتاب احمد نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شہریوں کو بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے سی ٹی او موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں ٹریفک پولیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اسمبلی فورم پر ان کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں