پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع

 پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی بھی مالی بحران کا شکار ہونے لگی انٹرنیٹ بل ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع ہوگیا ادارے کے ذمے پٹرول کی مد میں بھی 50 ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں پیسے نہ ہونے سے محکمانہ امور متاثر ہورہے ہیں ۔

دیگر محکموں کی طرح پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی بھی مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے انٹرنیٹ کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا گیا ہے پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کے ذمہ انٹرنیٹ بل کے 15 ہزار روپے واجب الادا ہیں جبکہ پٹرول کے 50 ہزار روپے ادا نہیں کیے گئے مالی مسائل کی وجہ سے محکمانہ کارکردگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں