متعددمنشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد

متعددمنشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد

امتیاز میو ،عامر ندیم مسیح ودیگرسے 40لٹرسے زائد شراب پکڑی گئی،مقدمات درج

قصور،پتوکی(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر) متعددمنشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی گئی ۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے خفیہ اطلاع پر پل روہی ہندال میں کارروائی کرتے ہوئے راول جھنگڑ کے رہائشی منشیات فروش امتیاز میو کو گرفتار کرکے 40لٹرشراب برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی عامر ذوالفقار ودیگراہلکاروں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں برینڈڈ شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جو ہیپی نیو ایئر اور کرسمس پر سپلائی کی جانی تھی۔ شراب فروشی میں ملوث عامر ندیم مسیح کو گرفتار کر کے ملزم سے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں