ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیساتھ نان بائی ایسوسی ایشن کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیساتھ نان بائی ایسوسی ایشن کی ملاقات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ضلع چنیوٹ کی نان بائی ایسوسی ایشن سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں ضلع کے تمام نان بائی /تندور مالکان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے نان بائی ایسوسی ایشن کو واضح ہدایت کی کہ روٹی اور نان ضلع کے نوٹیفائیڈ ریٹ کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20روپے کے مطابق ہی عوام الناس کو فروخت کیے جائیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، نان بائی ایوسی ایشن ضلع چنیوٹ نے ڈپٹی کمشنر کو نوٹیفائیڈ ریٹ اور وزن پر مکمل طور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں