ماں بچے کی صحت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے آ گاہی پروگرام

 ماں بچے کی صحت اور خواتین کو بااختیار  بنانے کے حوالے سے آ گاہی پروگرام

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی میڈم ثمن رائے کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبودِ آبادی کے زیر اہتمام ماں بچے کی صحت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے آگاہی پروگرام جاری ہے۔۔۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبادی میاں نعیم کی سربراہی میں ماہانہ یونین کونسل سطح پر آگاہی اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،آگاہی پروگرام میں خواتین کو ماں اور بچے کی صحت بارے آگاہی دی گئی ۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں نعیم کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد صحت مند \'ماں\' ہے ،اگر ماں کی صحت اچھی ہوگی تو بچے کی صحت بھی بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں