جھمرہ روڈ فلائی اوور تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا

جھمرہ روڈ فلائی اوور تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فنڈز کا اجرا ہونے کے باجود جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا ٹھیکیدار کام چھوڑ کر جاچکا ہے لیبر بھی موجود نہیں نگران حکومت نے منصوبہ 8 فروری سے پہلے مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔۔

تفصیلات کے مطابق جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر کا کام نگران دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فلائی اوور کی تعمیر میں دن رات ڈبل شفٹ میں کام کروایا او ردعویٰ کیا تھا کہ 8 فروری سے پہلے فلائی اوور کی تعمیر کا کام مکمل کروالیا جائے گا لیکن کام کے دوران ہی فنڈز ختم ہونے پرفلائی اوور کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا وزارت خزانہ کی جانب سے فلائی اوور اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا گیا لیکن اسکے باوجود فلائی اوور کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا ٹھیکیدار اورعملہ واپس جاچکا ہے فلائی اوور کی ادھوری تعمیر سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں