بااثر ملز موں کا 2 بھائیوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان طلب

بااثر ملز موں کا 2 بھائیوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان طلب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بااثر ملز موں کی جانب سے دوبھائیوں کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھ کر بھتے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے جوہر کالونی کے رہائشی سلامت علی کے بیٹے 25 سالہ زین العابدین اور 22 سالہ ہارون کو ملزم اعظم، الیاس، محبوب ، عمران اور شاہد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرکے محلہ گلشن یوسف کالونی میں واقع ایک گھر میں حبس بے جا میں رکھتے ہوئے اسکے ورثا کو کال کرکے 50 ہزار روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں