عوام میں انسداد ڈینگی آگاہی پیدا کی جائے :غزالہ یاسین

عوام میں انسداد ڈینگی آگاہی  پیدا کی جائے :غزالہ یاسین

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ غزالہ یاسین چدھڑ کی ۔۔

زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا۔ محکمہ صحت ودیگرمحکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ غزالہ یاسین نے خطاب کرتے کہا کہ عوام میں انسداد ڈینگی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے گھروں ، دکانوں اور دفتروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ سیمینارزاور واکس کا اہتمام کیا جائے ،ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں