ہوائی فائرنگ کرنے والے 9افراد کو حراست میں لے لیاگیا

ہوائی فائرنگ کرنے والے  9افراد کو حراست میں لے لیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے والے 9 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے چک نمبر 197 رب کے قریب پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے 8 ملز موں کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

 جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 229رب کے قریب ملزم اورنگزیب کو حراست میں لے لیاگیا۔ جو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہاتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں