سالانہ واپڈا انٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع

 سالانہ واپڈا انٹر یونٹ سرکل کبڈی  ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)49واں سالانہ واپڈا انٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28سے 30اپریل تک فیسکو گراؤنڈ عبداللہ پور میں شروع ہو رہا ہے ۔

ٹورنامنٹ میں میپکو(ملتان)، لیسکو (لاہور)، فیسکو (فیصل آباد) اور گیپکو (گوجرانوالہ) کی کبڈی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن فرخ آفتاب کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں