چناب نگر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار

چناب نگر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، راہگیروں اور سکول جانے والے بچوں کے لیے وبال جان بن گئے ۔

محلہ دارالرحمت شرقی، کالج روڈ ، ہاکی گراؤنڈ ،مسلم کالونی اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پرشان ہیں ، شہریوں کے مطابق یہ آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں پھرتے ہیں جو موقع پاتے ہی راہگیروں اور خصوصاً سکول جانے والے بچوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ، آوارہ کتوں نے متعدد افراد کو کاٹ کر زخمی بھی کردیا ہے ، شام ہوتے ہی آوارہ کتوں کی وجہ سے علاقوں میں خوف پایا جاتا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا ، سی او میونسپل کمیٹی چناب نگر سے ان آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں