بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے کی کار روائیاں جاری

بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے کی کار روائیاں جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے کی کار روائیاں جاری، غیر قانونی طورپر بنائی گئی رہائشی کالونیوں کو بغیر اجازت بجلی سپلائی کرنے والے عناصر کو دھر لیاگیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں قائم غیر رجسٹرڈ تین رہائشی کالونیوں میں بغیر اجازت بجلی فراہم کی جارہی تھی۔ ان کالونیوں کے مکینوں کو بغیر اجازت اور بغیر منظوری ہی بجلی فراہم کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں دربار قائم شاہ ولی کے قریب واقع کاٹن ویسٹ فیکٹری میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی۔ فیکٹری کو ڈائریکٹ کُنڈے ڈال کر بجلی فراہم کی جارہی تھی۔ بجلی چوروں نے سرکاری خزانے کو 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارر وائیاں شروع کردی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں