سمندری روڈ پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

سمندری روڈ پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری روڈ پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ناولٹی پل کے قریب چلتی کار کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیور فوری طور پر گاڑی سڑک کنارے روک کر بھاگ نکلا۔

جس کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق گاڑی میں ہائی ڈیفی نیشن لائٹس نصب کی گئی تھیں جن میں درجہ حرارت بڑھنے سے آگ لگ گئی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں