جھنگ: 5موضع جات کے نمبرداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جھنگ: 5موضع جات کے نمبرداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتی واجبات سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے اور گاؤں میں موجود نہ ہونے پر 5 موضع جات کے نمبرداروں کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڑر جاری کر دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب لینڈ رولز 1968 کے تحت نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڑر جاری کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو متعلقہ موضع جات میں نئے نمبردار تعینات کرنے کیلئے فائل تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ سید ظفر عباس شاہ موضع رتہ متہ شمالی جنوبی کی نمبرداری منسوخ اور نذر محمد موضع بھیرو کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ رانا دین موضع جان محمد نو کی نمبرداری بھی منسوخ کر دی گئی۔ ظفر اقبال موضع اصحابہ شمالی کو بھی نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ محمد عارف موضع مدوکی کی نمبرداری بھی منسوخ کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں