سکاؤٹس انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کرتے :ڈاکٹر اقرار

سکاؤٹس انسانیت کی خدمت میں  اہم کردار ادا کرتے :ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ سکاؤٹس انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی و سماجی مسائل کے حل کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگری اسکاؤٹس گروپ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 51ویں سالانہ تقریب اور ایلومنائی میٹ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں نمائش، کیمپ فائر، سالانہ رپورٹ و دیگر پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں