بنیادی مرکز صحت ٹھیکریوالاکے سامنے کوڑے کے ڈھیر

بنیادی مرکز صحت ٹھیکریوالاکے سامنے کوڑے کے ڈھیر

پینسرہ (نمائندہ دنیا)بینادی مرکز صحت ٹھیکریوالا کی عملہ کی مجرمانہ غفلت لاپروائی سے ہسپتال کے سامنے کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں ہسپتال انتظامیہ ویسٹ ٹھکانے لگانے کی بجاے جلا دیتی ہے۔

 جبکہ دیگر کوڑا سامنے پھینک دیتے ہیں جس پر اہل محلہ بھی وہاں کوڑا پھینکتے ہیں جس سے کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں بدبو و تعفن پھیل رہا ہے ہسپتال کے سامنے نکاسی آب نہ ہو نے سے مچھروں کی بہتات ہے جس سے آنے والے مریض اور ان کے ورثا شفا کی بجائے دیگر موذ ی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ستھرا پنجاب مہم بھی ناکام ثابت ہوئی ہسپتال کے سامنے سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جا سکا ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بنیادی مرکز صحت کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے سہولیات نہ ہونے سے مریض سراپا احتجاج ہیں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور وزیر اعلیٰ مریم نواز موجودہ صورتحال پر نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں