ہسپتال آئے شہری کا رکشہ چوروں کے ہاتھ لگ گیا

ہسپتال آئے شہری کا رکشہ  چوروں کے ہاتھ لگ گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال آئے شہری کا رکشہ چوروں کے ہاتھ لگ گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے سول ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے آنے والا رکشہ ڈرائیور نوید رکشہ کھڑا کرکے ہسپتال کے اندر چلا گیا۔ اس دوران نامعلوم چور اسکا رکشہ لیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں