مہنگائی کے باعث تعمیراتی صنعت سست روی کا شکار ہوگئی

مہنگائی کے باعث تعمیراتی صنعت سست روی کا شکار ہوگئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مہنگائی کے باعث تعمیراتی صنعت سست روی کا شکار ہوگئی۔ ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 30 روپے کمی ہوگئی۔

 مہنگائی کے زیر اثر تعمیراتی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہونے لگا ہے ۔ بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 1230 سے کم ہوکر 1200 روپے ہوگئی ہے جسے عوام کی جانب سے تو سراہا جا رہا ہے تاہم تعمیرات کی صنعت سے جڑے افراد مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کام سست ہونے کے باعث ہورہی ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں