گندم خریداری ، آن لائن سسٹم کی وجہ سے صرف 12 ہزار درخواستیں

 گندم خریداری ، آن لائن سسٹم کی وجہ سے صرف 12 ہزار درخواستیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک کی جانب سے رواں سال گندم خریداری مہم کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی میں پائی جانے والی خامیاں اور خریداری کے عمل کو آن لائن کئے جانے کی وجہ سے گندم کے کاشتکارخواری کا شکار بن کر رہ گئے ۔

آن لائن سسٹم کی وجہ سے ضلع بھر میں صرف 12 ہزار کاشتکاروں کی جانب سے درخواستیں جمع کروائی جاسکیں۔ جن کی سکروٹنی کے بعد صرف 2795 کاشتکاروں کی درخواستوں کو منظور کیاگیا۔ جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کا کاروباری کرنے والے ناجائز منافع خور اور ذخیرہ متحرک ہوگئے اور انکی جانب سے اوپن مارکیٹوں میں گندم کی قیمت میں انتہائی کمی کرتے ہوئے گندم کے کاشتکاروں کا استحصال شروع کردیاگیا ۔ جس کی وجہ سے گندم کے کاشتکار مسائل کی دلدل میں دھنس گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آبادکے کاشتکار بھی رواں سال گندم خریداری کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کی وجہ سے مسائل کا شکار بن کر رہ گئے ہیں۔ ۔ تاہم معاملے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انتصار ضمیر اسلم کہتے ہیں کہ پالیسی بنانا حکام کا ذمہ داری ہے اور پالیسی کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں