ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مابین فائر اینڈ ریسکیو مقابلے

ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مابین فائر اینڈ ریسکیو مقابلے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بین الاقوامی فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مابین ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کے زیر نگرانی فائر اینڈ ریسکیو مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

جیتنے والی ٹیم ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے فائر اینڈ ریسکیو چیلنج میں ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔جس میں ضلع فیصل آباد ضلع ٹوبہ، ضلع چنیوٹ اور ضلع جھنگ کی ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ظفراقبال، علی حسنین اور میاں فراز نے اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ ان مقابلوں میں پلازے کی ساتویں منزل پر لگی آگ پر قابو پانا اور بلڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد کو باحفاظت ریسکیو کرنا شامل تھا۔ اعلی ٰکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع فیصل آباد کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 4 مئی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں ہونے والے مقابلہ جات میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں