بچوں کی شرارتوں کی شکایت پرمسلح افراد کا اہل خانہ پر تشدد

بچوں کی شرارتوں کی شکایت پرمسلح افراد کا اہل خانہ پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کی شرارتوں کی شکایت کرنے پر مسلح افراد کی جانب سے اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ پیپلزکالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریلوے کالونی کے رہائشی الیاس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کے بچے محلہ میں شرارتیں کرتے ہوئے انہیں تنگ کررہے تھے ۔ جن کی انکے گھروالوں کو شکایت کی گئی تو ملز موں کی جانب سے شکایت کرنے کو بُرا مانتے ہوئے انکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں