پالیسیوں میں تضادات سے برآمدات متاثر ہوئیں :ڈاکٹر خرم

پالیسیوں میں تضادات سے برآمدات متاثر ہوئیں :ڈاکٹر خرم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی معاشی خود مختاری اور بقا کا تمام تر دارو مدار برآمدات میں اضافہ پر ہے اور ۔۔

اس سلسلہ میں برآمدی شعبہ کو وہ تمام سہولتیں مہیا کرنا ہونگی جو ہمارے تجارتی حریف ملکوں کے برآمد کنندگان کو حاصل ہیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ایکسپورٹ ڈائیلاگ کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر خرم طارق نے اپنی تقریر میں سٹاک مارکیٹ کے حجم میں غیر معمولی اضافہ کا ذکر کیا اورکہا کہ بعض معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں لیکن اِس کے باوجود پالیسی ریٹ کو 22فیصد تک برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں میں تضادات کی وجہ سے برآمدات بُری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ ادارے بھر پور کوششوں کے باوجود عملی طور پر ٹیکس دہندگان کے دائرہ کار کو وسیع نہیں کر سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں