یونین کونسل بنگلہ یاسمین میں فائرنگ،دو افراد شدید زخمی

یونین کونسل بنگلہ یاسمین میں  فائرنگ،دو افراد شدید زخمی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )یونین کونسلبنگلہ یاسمین میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو شدیدزخمی کردیا گیا۔

گزشتہ رات نواحی علاقہ موضع عیسیٰ والا شمالی یونین کونسل بنگلہ یاسمین کے رہائشی حسین توہ نے تھانہ احمدپورسیال کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ موٹر سائیکل سوارنوید وجھی اور خاور وجھی سمیت دو ملزمان نے مظہرکمہار کے گھر فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا لیاقت اور مظہر کی بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں