چناب نگر:مختلف علاقوں میں5د ن سے پانی کی سپلائی بند

چناب نگر:مختلف علاقوں میں5د ن سے پانی کی سپلائی بند

چناب نگر(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی چناب نگر کی جانب سے مختلف محلہ جات میں گزشتہ 5د نوں سے پانی کی سپلائی بند، اہلیان علاقہ جات کو شدید پریشانی کا سامنا، شدید گرمی اور پانی کی بندش سے بچے بوڑھے مرد و خواتین سخت اذیت کا شکار ہیں۔۔۔

اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ چناب نگر سے وجہ دریافت کی تو یہ معلوم ہوا بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی بند ہے ، عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی چناب نگر ہم سے پورا سال پانی کا بل بروقت وصول کرتی ہے لہٰذا ہمیں ہمارے پیسوں کا پانی مہیا کروایا جائے اور ہم عوام کو اس پریشانی سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں