سیاسی عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنا چاہیے :ڈاکٹر ناصر

سیاسی عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنا چاہیے :ڈاکٹر ناصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیاسی جماعتوں کا امتحان بہت بڑا ہے اور ہمارا سیاسی اور جمہوری نظام ان سے بڑی توقعات رکھتا ہے ۔

ہمیں سیاسی عدم برداشت کے رویے کے خاتمے کی پالیسی اختیار کرنی چا ہیے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستان میں سیاسی عدم برداشت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر   اقبال چاولہ سابق ڈین پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر نعمانہ کرن، ڈاکٹر عمران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شعبہ پاکستان سٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر مشتاق نے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ پاکستان میں معاشی، سیاسی استحکام  اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیں تاکہ سیاسی عدم برداشت کا خاتمہ ہو سکے ۔ ڈاکٹر اقبال چاولہ نے عدم برداشت پر سیاسی جماعتوں کا منظر نامہ پیش کیا۔ ڈاکٹر نعمانہ کرن اور ڈاکٹر عمران نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی عدم برداشت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی رویوں میں بہتری کے لئے تمام پارٹیاں کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں