ایم ڈی واسا کا صارفین کی جیوٹیگنگ کیلئے سروے تیز کرنیکا حکم

ایم ڈی واسا کا صارفین کی جیوٹیگنگ کیلئے سروے تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے صارفین کی جیوٹیگنگ کے لئے سروے کا کام مزید تیز کرنے کا حکم جاری جبکہ تمام صارفین کی جیوٹیگنگ مکمل کرنے کے لئے نیا ہدف دے دیا۔

ریونیوڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے صارفین کی جیو ٹیگنگ ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے واسا کے ریونیو میں اضافہ جبکہ صارفین کا تمام ریکارڈ آن لائن ہو جائے گا جس سے ان کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے ۔ایم ڈی واسانے عبدالرحیم اینڈ کمپنی کے افسر زونل ہیڈ غلام رسول اورآپریشنل منیجر مقبول احمد کو صارفین کی جیو ٹیگنگ کے لئے سروے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ واسا کے تمام صارفین کا جیوٹیگنگ کے لئے سروے 8 مہینے میں ہر صورت مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں