کمشنر کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پرعمل کاجائزہ

کمشنر کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پرعمل کاجائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ریونیو ریکوریز ،روٹی کی مقررہ قیمت ،ترقیاتی منصوبوں ودیگر امور پر بریفنگ دیتے بتایا کہ تمام انتظامی اداروں کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے ،ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں، ستھرا پنجاب پروگرام سمیت فلاحی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔ کمشنر نے کہا گائوں اور یوسی لیول پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیاجائے ،ہر تین ماہ بعد انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ، ممکنہ سیلاب پر امدادی کارروائیوں کیلئے مشینری اور آلات درست ہونے چاہئیں ، کھاد ڈیلرز کے سٹاک کو چیک کرکے کاشتکاروں کو کھاد ں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، 5جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی کو یقینی بنایا جائے ، ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے ۔کمشنر نے دیہات میں صفائی مہم اور ریکوریز پر عملدرآمد میں کوتاہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی سرزنش کرتے کہا کہ کارکردگی کو بہتر اور تحصیل سطح پر اے ڈی ایل جیز کو متحرک کریں، بعد ازاں کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ،خدمت سینٹر کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں