تریموں بیراج پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں

تریموں بیراج پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں

جھنگ ،اٹھارہ ہزاری(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)تریموں بیراج پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے۔

 فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایم عمیر ، اے ڈی سی آر ابوبکر ، اے ڈی سی جی رائے خرم شہزاد بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حضر رزاق، اے سی احمد پور سیال عرفان ہنجرا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین، انچارج پی ایم اے احمد سعید چشتی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزادودیگر محکموں کے افسر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون کے دوارن سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں اور مشقوں کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیلابی صورتحال پر ریسکیو1122، محکمہ صحت، زراعت، سوشل ویلفیئر لائیو ،سٹاک اور دیگر محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا، محکموں نے ہنگامی کیمپس لگائے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریائے چناب میں فرضی مشقیں کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال پر ہنگامی انتظامات مکمل ہیں،متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں