مخالفین کا حبس بے جا میں رکھ کر نوجوان پر تشدد

مخالفین کا  حبس بے جا  میں رکھ کر نوجوان پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کی جانب سے شہری کو قابو کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا۔

 تھانہ کُر کے علاقے چک نمبر 595گ ب میں عمران نے پولیس کوبتایا کہ ملزم بشارت اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے قابو کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں