2ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز کی احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال

2ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز کی احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)2ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے 2 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا جسکے باعث صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔احتجاجی سینٹری ورکرز نے کہا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کیوجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ، بلوں کی عدم ادائیگی کیوجہ انکے گھروں کے بجلی میٹر اتارے جا رہے ہیں،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ ہے کہ تنخواہیں جلد ادا کی جائیں۔دوسری طرف میونسپل کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی جلد کر دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں