ضلعی حکومتیں مہنگائی روکنے میں ناکام،پھل،سبزیوں کی قیمت لسٹ 30 فیصد زیادہ

ضلعی  حکومتیں  مہنگائی  روکنے  میں  ناکام،پھل،سبزیوں  کی  قیمت  لسٹ  30  فیصد  زیادہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی حکومتیں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہیں فیصل آباد میں پھل اور سبزیاں ریٹ لسٹ سے 30 فیصد تک زائد قیمت میں فروخت ہورہی ہیں۔۔۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کا نظام یکسر تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ہے ہر ضلع میں صرف ایک افسر پرائس کنٹرول کا ذمہ دار ہوگا ۔فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پاکر اشیا ضرویہ خصوصا سبزیوں اور پھلوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کروانے میں ناکام ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے افسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہیں کروا پارہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کروانا کسی ایک افسر کی ذمہ داری نہیں ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پرائس کنٹرول کے ناقص نظام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نیا اور بہتر نظام بنانے کی ہدایت کی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے نئے نظام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں