یوم تکبیر :پریس کلب احمدپورسیال میں تقریب کا انعقاد

 یوم تکبیر :پریس کلب احمدپورسیال میں تقریب کا انعقاد

احمد پور سیال(نمائندہ دنیا ) تحصیل پریس کلب احمدپورسیال میں یوم تکبیر جوش وخروش سے منایا گیا،اس حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے مہمانان خصوصی ارباب شوکت عباس کوارڈینیٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ چیف منسٹر پنجاب جھنگ،چوھدری محمد نسیم حیدر گجر،صدام خان بلوچ ناب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)جھنگ تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجاز علی بٹ،علی امجد چوھدری،صدام خان بلوچ،چوھدری غلام مصطفٰی گجر،محمد عارف جعفری صدر پریس کلب ،چوھدری محمد اختر صدر انجمن تاجراں اور نامور شاعر اسد رضا سحر نے یوم تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے اپنے آپ کو دنیا کی ساتویں اور مسلمانوں کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر منوایا بلکہ اپنا دفاع بھی ناقابل تسخیر بنا دیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے ئے دعا کی گئی اور یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں