جھنگ :خود ساختہ مہنگائی سے شہریوں کا جینا حرام ، انتظامیہ بے بس

جھنگ :خود ساختہ مہنگائی سے شہریوں کا جینا حرام ، انتظامیہ بے بس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، ضلعی انتظامیہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرضی وبوگس کاروائیاں محض فوٹوسیشن تک محدود ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ بھر میں اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں ناجائز منافع خور سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ فقط 20روپے میں فروخت کرنے تک محدود ہے ،جہاں ایک طرف دکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنا اپنی ہتک اور بے عزتی سمجھ رکھا ہے تووہاں دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر کے ٹھنڈے کمروں سے نکل کر روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ گوراہ تک نہیں کرتے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی، عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں