اٹھارہ ہزاری: پلاسٹک بیگز پر پابندی بارے آگاہی واک

 اٹھارہ ہزاری: پلاسٹک بیگز پر پابندی بارے آگاہی واک

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر نگرانی گورنمنٹ گریجویٹ کالج تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں محکمہ تعلیم، صحت، زراعت و دیگر محکموں کے افسران سمیت انجمن تاجران،کسان رہنماؤں،سول سوسائٹی و طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں شہریوں میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹھارہ ہزاری سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے خود دکانداروں کو کپڑے کے شاپرز تقسیم کئے ۔سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہے یہ پابندی پنجاب حکومت کی \\\\\\\'\\\\\\\'نو ٹو پلاسٹک\\\\\\\'\\\\\\\' مہم اور حکومت کے ماحول دوست گرینڈ پلان کا حصہ ہے ، اس منصوبے میں صنعتی آلودگی، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ہوا کو صاف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پابندی کا مقصد پلاسٹک سے انسانی زندگی، جنگلی حیات اور آبی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات، آلودگی کو کم کرنا اور ماحولیاتی معیار کو بڑھانا ہے ،پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیا کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ، عوام الناس سے التماس ہے کپڑے کے تھیلے اور برتن وغیرہ استعمال کریں کیونکہ پلاسٹک بیگز ماحول دشمن ہیں، ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت رواں سال کی سب سے بڑی شجر کاری مہم بھی شروع کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں