ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، پی سی ون کی منظوری

 ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف  گورنرز کا اجلاس ، پی سی ون کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ میٹنگ کے مینٹس کی توثیق کی گئی۔۔

 اجلاس میں ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے قیام کے لئے پی سی ون کی منظوری دی گئی، ایف ڈی اے سٹی کے رہائشیوں نے ڈی پی ایس اینڈ سی کے قیام کے لئے ڈیمانڈ کی تھی جسے کمشنر فیصل آباد نے منظور کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے قیام کے لئے آرکیٹکٹ پلان اور تخمینہ لگانے کی ہدایت کی اورماہر تعمیرات کی طرف سے بلڈنگ پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں