کرپشن ثابت ہونے پرانچارج پولیس چوکی مکوآنہ سمیت چاراہلکار معطل

کرپشن ثابت ہونے پرانچارج پولیس  چوکی مکوآنہ سمیت چاراہلکار معطل

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)کرپشن کا الزام ثابت ہونے پرانچارج پولیس چوکی مکوآنہ سمیت چاراہلکارو ں کو معطل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سنی اتحادکونسل کے ممبرصوبائی اسمبلی رائے حسن رضا کھرل نے اسمبلی فلور پر انچارج چوکی ۔۔

مکوآنہ سمیت دیگر اہلکاروں کا آتش بازی کاکاروبارکرنے والوں سے مبینہ بھتہ لینے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن فیصل اباد نے ایس پی جڑانوالہ ملک عابد ظفر کو انکوائری افسر مقرر کیا ،الزام ثابت ہونے پر چوکی انچارج مکوانہ سب انسپکٹربابر علی سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں