معاشی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار بڑھ رہا :ڈاکٹر ناصر

 معاشی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار بڑھ رہا :ڈاکٹر ناصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کی ٹیکنالوجی مستقبل کا نیا انقلاب ہے ، رفتہ رفتہ مشینیں انسان کے بیشتر کاموں کو انتہائی خوش اسلوبی ،تیز رفتاری اور بہتر انداز میں انجام دیں گی۔۔

آج بھی معاشی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ ورکشاپ کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈاکٹر شادان، ڈاکٹر عظمی احسن، ڈاکٹر فرخندہ افضل، برطانیہ سے ڈاکٹر چاؤ سیاء نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ سے خطاب میں ڈاکٹر صوفیہ انور کا کہنا تھا کہ انسان نما روبوٹ مصنوعی ذہانت کی جدید ترین شکل سمجھے جاتے ہیں، ہیومنائیڈز روبوٹس مختلف صلاحیتوں کی بنا پر بنی نوع انسان کی مدد کر رہے ہیں۔  ورکشاپ میں روبوٹ کے عملی طور پر مختلف کام کرنے کا مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ مقررین نے طلباء کو مزید بتایا کہ چھوٹا سا ہیومنائیڈ روبوٹ جسے بین الاقوامی طور پر یونیورسٹیوں میں تحقیق اور تعلیمی ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ،مصنوعی ذہانت پیداوار میں اضافے اور معاشی ترقی کے لیے انجن کاکردار اداکرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں