چناب نگر:بجلی کے لٹکتے تار ، شہریوں کو شدید خطرات لاحق

چناب نگر:بجلی کے لٹکتے تار ، شہریوں کو شدید خطرات لاحق

چناب نگر(نامہ نگار)متعدد علاقوں میں انتہائی نچلی سطح پربجلی کے لٹکتے تار علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئے،حکام کی عد م دلچسپی کے باعت شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، برسوں پرانا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں کی گلیوں اور دیگر مقامات پر بجلی کے تار موت بن کر سروں پر لٹک رہے ہیں ۔۔

جو علاقہ مکینوں خصوصاً چھوٹے بچوں کیلئے کسی بھی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے  ہیں،بعض جگہوں پرتار زمین پر آچکے اور جگہ جگہ جوڑ لگنے کے باعث بڑوں سمیت بچوں کے چھوجانے کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ لوگوں اور جانوروں کو کرنٹ لگ چکا اور کئی اموات ہو چکیں لیکن اس سنگین مسئلہ کو حل نہیں کیا جا رہا۔شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈاسے غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی اور لٹکتے تاروں کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں