چنیوٹ:جعلی اور مضر صحت جوس بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

چنیوٹ:جعلی اور مضر صحت جوس بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم کی کئی دنوں کی مسلسل ریکی کے بعد چنیوٹ سٹی میں جعلی اور مضر صحت جوس بنانے والا یونٹ ڈھونڈ نکالا،ملزمان بنا لائسنس، میڈیکل، اور لیبل اپروول کے چھپ کر کام کر رہے تھے ،موقع سے 232 لیٹر مضر صحت جوس اور 5کلو جعلی ایڈریس والے پیکجنگ میٹریل کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ناقص اور غیر معیاری جوس پر لاہور کا جعلی ایڈریس لکھ رہے تھے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 ترمیم شدہ 2016 کی دفعات کے تحت تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کر وا دیا گیا ، اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا عوام کے نام پیغام ہے کہ وہ اپنے اردگرد خوراک تیار کرنے والوں کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں