انسداد پولیو مہم مکمل ، 14 لاکھ 53ہزار بچوں کو قطرے پلائے

 انسداد پولیو مہم مکمل ، 14 لاکھ 53ہزار بچوں کو قطرے پلائے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 14 لاکھ 53 ہزار15 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔۔

 ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی اور مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کے لئے جامع مائیکروپلان ترتیب دیں۔وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں