جڑانوالہ :بجلی کی لوڈشیڈنگ ،شہریوں کی جھولیاں اٹھا کر بدعائیں

جڑانوالہ :بجلی کی لوڈشیڈنگ ،شہریوں کی جھولیاں اٹھا کر بدعائیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)قیامت خیز گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو نڈھال کر دیا ،بچے بوڑھوں نے رات جاگ کر گزاری،عوام کی جھولیاں اٹھا کر فیسکو کو بدعائیں۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو کی جانب سے بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی کے دوران عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی۔ گذشتہ شب وقفے سے وقفے سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بچوں ،بوڑھوں اورخواتین نے رات جاگ کر گزاری جبکہ گھروں میں پانی ختم ہونے سے عوام بوند بوند کو ترس گئے ۔ شہریوں نے جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دیں اور کہا کہ عید قربان قریب آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں