ٹو بہ: 3رکنی چور گینگ سرگرم، وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

ٹو بہ: 3رکنی چور گینگ سرگرم، وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی چشم پوشی سے شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں اندرون شہر 2مرد اور ایک خاتون پر مشتمل 3رکنی موٹر سائیکل چور منظم گروہ نے نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے ،یہ گروہ دن دیہاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ موٹرسائیکلیں چوری کرتا ہے صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود سے 7 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ اس عرصہ کے دوران پولیس ان میںسے کسی ایک واردات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اورچور گینگ گرفتار کر کے شہریوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد کروا ئی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں