اسلامی سال کی ابتداء ، انتہا ء قر با نی پر ہو تی ہے :شمس الزمان

 اسلامی سال کی ابتداء ، انتہا ء قر با نی پر ہو تی ہے :شمس الزمان

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تاجدار ختم نبوت فاؤ نڈیشن کے مرکزی چیئر مین پیر حافظ شمس الزمان قادری نے۔

 کہا ہے کہ اسلامی سال کی ابتداء اور انتہا ء قر با نی پر ہو تی ہے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد منانا درحقیقت دلوں میں قربانی کے جذبے کو قائم رکھنے کا ذریعہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد بلال محلہ بخشی پارک میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پیر شمس الزمان قادری نے کہا کہ اسوہ حسنہ پر پوری روح کے ساتھ عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حا صل کی جا سکتی ہے ،آج یہود و نصاریٰ اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشوں کا جال بن رہے ، ان کو ناکام بنانے کے لئے امت مسلمہ کو ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں