ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال8ویں روز بھی جاری، مریض رُل گئے

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال8ویں روز بھی جاری، مریض رُل گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریضوں کو او پی ڈیز میں علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوئے۔

 8 روز بیت گئے ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ہسپتال کے اندر آتشزدگی کے باعث بچوں کی موت اور بعد ازاں پرنسپل سمیت دیگر افسران کے گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عید سے ایک روز قبل او پی ڈیز میں شروع ہڑتال کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ون، الائیڈ ہسپتال ٹو، جنرل ہسپتال سمن آباد، فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال اور نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کیے رکھی جس کے باعث نہ صرف مریض شدید گرمی میں خوار ہوئے بلکہ علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم رہے اس موقع پر شہریوں اور سکیورٹی عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی، پرنسپل سمیت گرفتار دیگر افسران سے معافی مانگنے ، ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹرز کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات منظور ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں