سندھ حکومت دودھ بینک پروگرام ختم کرے :الیاس چنیوٹی

سندھ حکومت دودھ بینک پروگرام ختم کرے :الیاس چنیوٹی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی محمد الیاس چنیوٹی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب میں ۔

جمع کروائی گئی قراردادکے ذریعے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ یونیسیف کے تعاون اور سندھ حکومت کی سرپرستی میں پاکستان میں دودھ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس بینک کا افتتاح وزیر صحت سندھ نے کیا ، جو بہت افسوسناک عمل ہے پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اول دن سے طے ہے کہ یہاں قوانین قران و سنت کے مطابق بنائے جائیں گے ،دودھ بینک میں عورتیں جو دودھ جمع کروائیں گی کوئی تعین نہیں ہو سکے گا کہ کس عورت کا دودھ کس نو زائیدہ بچے کو پلایا گیا ، اس طرح رضاعی بہن بھائی کا تصور مٹ جائے گا جو اسلام کے خلاف گہری سازش ہے لہذا میری اس موقر ایوان سے گذارش ہے سندھ حکومت سے کہا جائے کہ اس پروگرام کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں