شورکوٹ:سرکاری ادویات چوری کرنے پر ڈسپنسر پکڑاگیا

شورکوٹ:سرکاری ادویات چوری کرنے پر ڈسپنسر پکڑاگیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی،سرکاری ادویات چوری کرکے پرائیویٹ کلینک پر فروخت کرنیوالے۔

 محکمہ صحت کاڈسپنسر رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدسعید خان نے خفیہ اطلاعات پر بنیادی مرکز صحت 482پر تعینات محکمہ صحت کے ڈسپنسر محمدافضل کے گھر پر پولیس کے ہمرا ہ چھاپہ مار کر 50ہزار مالیت کی 3تھیلے ادویا ت برآمد کرلیں۔ ملزم سرکاری ادویات چوری کرکے پرائیوٹ کلینک پر فروخت کرتا تھا۔ تھانہ وریام پولیس نے ڈسپنسر محمدافضل کے خلاف ادویات چوری کرنے اور غیرقانونی طور پر پریکٹس کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں