فوڈ اتھارٹی کی اوکاڑہ روڈ پر کارروائی ،فوڈ چین کا یونٹ سربمہر

فوڈ اتھارٹی کی اوکاڑہ روڈ پر کارروائی ،فوڈ چین کا یونٹ سربمہر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ میں ملوث فوڈ چین کا یونٹ سربمہر کردیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ڈاکٹرقاسم رضا کی سربراہی میں ٹیم نے۔۔۔

اوکاڑہ روڈ پر موٹر وے سروس ایریا میں کارروائی کی جہاں معروف فوڈ چین کے پروڈکشن یونٹ سے 1800 لٹرپاؤڈر، 130 لٹرآئل، 390 لٹر مضرصحت جوس اور پانی برآمد کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرقاسم رضا کے مطابق ممنوعہ اجزا اور کریم کی ملاوٹ سے جعلی دودھ تیار کر کے پیک کیا جارہا تھا۔ جبکہ میڈیکل، ٹریننگ، پراڈکٹ رجسٹریشن دستاویزات، لازم خرید و فروخت ریکارڈ بھی مو جو د نہیں تھا ۔پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ اشیا، فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ناقص آئل اور بدبودار سبزیوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ زنگ آلود چلرز میں پانی، کیمیکلز کی ملاوٹ سے جعلی دودھ تیار کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں