منشیات کی روک تھام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے :فضل الرحمن

منشیات کی روک تھام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے :فضل الرحمن

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے جناح ہال ڈسٹرکٹ کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر اے ایس پی(یو ٹی) فضل الرحمن نے شرکت کی ۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی(یو ٹی)فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام قومی ذمہ داری اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ منشیات کے استعمال کے خطرات بارے شعور و آگہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد کے احکامات پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اے ایس پی (انڈر ٹریننگ)نے مزید کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 388 مقدمات کا اندارج کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن اورتعلیمی اداروں کے اردگرد سخت سرولینس بھی جاری ہے ۔قانون پسند طبقات منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے پولیس اور قانون کا ساتھ دے کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا ئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں